اسلامی ملک میں خوفناک طوفان ،آسمان سرخ ہو گیا

Oct 19, 2023 | 17:05:PM
اسلامی ملک میں خوفناک طوفان ،آسمان سرخ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پوری دنیا موسمی تغیر کی لپیٹ میں ہے ، کہیں سونامی ، سمندری طوفان ہے تو کہیں آندھی  انسانی آنکھوں کو چندیا دیتی ہے، لیکن اب ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے  جس نے دیکھنے والوں کو وردہ حیرت میں ڈال دیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پیج پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں سرخ طوفان نے پورے  علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، ویڈیو شیئر کرنے والے پیج کے مطابق یہ طوفان اسلامی ملک اُردن (جورڈن) کے علاقے الأزرق میں آیا اور وہاں موجود ہر چیز  کو سرخ کر دیا، سرخ طوفان کے باعث علاقہ مکین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، صرف یہی نہیں بلکہ  اس طوفان  کی ویڈیو جس کسی نے بھی دیکھی وہ بھی حیران رہ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو پارٹی چیئر مین شپ سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور