محسن نقوی کا اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ،منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت

Oct 19, 2023 | 10:48:AM
محسن نقوی کا اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ،منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےعلی الصبح اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ  کیا، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او بھی ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ  اورتعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نےاکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کا کام مزید تیز کرنے کے لئے ہدایات دیں۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں افراد کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی ملے گی ،اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔


خیال رہے کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی رات گئے اچانک نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ پہنچے،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا،صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،آئی جی پنجاب اور سی سی پی او بھی ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ کیس،عدالت سے اہم خبر آ گئی
وزیراعلیٰ نے کھدائی کے کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا ،جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا،وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بارشوں سےہونے والی تاخیر کا اضافی مشینری اور ورکرز لگا کر ازالہ کیا جائے۔