محکمہ موسمیات نے ملک میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی نوید سنا دی

Oct 19, 2022 | 13:02:PM
محکمہ موسمیات نے ملک میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی نوید سنا دی
کیپشن: محکمہ موسمیات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ اسلام آباد اور بالائی پنجاب ،کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی توقع۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی اسلا م آباد اوربالائی پنجاب میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔