ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :بنگلہ دیش نے عمان کو 26رنز سے شکست دیدی

Oct 19, 2021 | 23:24:PM
بنگلہ دیش کی عمان کو شکست
کیپشن: بنگلہ دیش کے شکیب الحسن عمان کے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد خوشی منارہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے عمان کو 26رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 153رنز بنائے ۔154رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی پوری ٹیم 127رنز پر آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش کی طرف سے محمد نائم نے 64اور شکیب الحسن نے 42رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔محمد اللہ نے 17رنز بنائے ۔عمان کےبلال خان اور فیاض بٹ نے تین تین جبکہ کلیم اللہ نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عمان   کی ٹیم 154رنز کے تعاقب میں صرف 127رنز تک محدود رہی ۔عمان کی طرف سے جیتندر سنگھ 40کشیپ پراجاپاتی نے 21رنز کی اننگز کھیلی ۔

بنگلہ دیش کی طرف سے مستفیض الرحمان نے 4اور شکیب الحسن نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پوپوا نیو گینی کو 17رنز سے شکست دیدی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،تمام مسافر محفوظ