تعلیمی اداروں میں بھرتی پرملازمین کا جنسی جرائم کاریکارڈ دیکھنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تعلیمی اداروں میں بھرتی ہونے والے ملازمین کا جنسی جرائم کا ریکارڈ دیکھنے کی تجویز سامنے آگئی ۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تعلیمی اداروں میں بھرتی ہونے پر ملازمین کے سیکس آفینڈرز رجسٹرسے ویریفکیشن کے لیے سیکرٹری پراسیکیوشن کو 2 صفحات کا مراسلہ بھجوادیا ۔
پراسیکیوٹر جنرل نے مراسلے میں کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں بھرتی پرسیکس آفینڈر ریکارڈ دیکھنا ضروری ہے، نادرا سیکس آفینڈرز رجسٹر تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کا مؤثر ذریعہ ہے، بچوں کی حفاظت کے لیے موجودہ بھرتی نظام میں بڑا خلا موجود ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بیک گراؤنڈ چیکس سے جنسی جرائم کا سابقہ ریکارڈ سامنے نہیں آتا، جنسی مجرموں کی بھرتی پورے تعلیمی ادارےکے لیے خطرہ بن سکتی ہے، محکمہ قانون و انصاف سیکس آفینڈر رجسٹرتک رسائی کے لیے میکینزم بنائے۔
یہ بھی پ
پراسیکیوٹر جنرل نے مراسلے میں درخواست کی کہ تمام تعلیمی اداروں کے لیے سیکس آفینڈر ویریفکیشن لازمی قراردی جائے، موجودہ ملازمین کی بھی نادرا سیکس آفینڈر رجسٹر سے تصدیق کی جائے، اس پالیسی سے تعلیمی اداروں میں بچوں کے تحفظ کویقینی بنایاجاسکےگا۔