نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا چکوال میں متاثرہ طلباء کے لواحقین سے ملاقات

Nov 19, 2023 | 16:38:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن جعفری)  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  چکوال میں متاثرہ طلباء اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔ 

چکوال کے ضلع بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔ نگران وزیر اعلی ہیلی کپڑر کے ذریعے چکوال پہنچے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بچوں ہمارا مستقبل ہیں، ان کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ متاثرین کی تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔   اس واقعے سے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ میری بہت سے علماء سے بات ہوئی ہر مدرسہ ایسا نہیں ہے۔

بچوں کیلئے جو کرسکتے ہوئے ہم کریں گے۔ متاثرین اس وقت ٹراما میں ہیں۔ بچے جہاں پڑھنے چاہیں حکومت بندوبست کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ چکوال میں طالب علموں سے زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گھناؤنے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔ 

 ملزمان کی نشاندہی سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے کی گئی، ملزمان کو متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے بیانات کی روشنی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق صدر آصف زرداری کا الیکشن کمیشن پرمکمل اعتماد کا اظہار

 بچوں کے والدین نے 2 اساتذہ کی جانب سے بچوں پر تشدد اور زیادتی کی شکایت کی۔ متاثرہ بچوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جبکہ چند بچوں کے جسموں پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔ 

 انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، آرپی او راولپنڈی، کمشنر راولپنڈی، ڈی پی او چکوال اور ڈپٹی کمشنر چکوال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پلیز مدرسوں کی اصلاحات ہونی چاہیے تاکہ تمام بچوں کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔