اسحاق ڈار کی ہاکان فیدان سے ریاض میں ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ریاض میں ایران جنگ سے متاثر ہونے والے ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔
سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی نے بتایا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مشاورتی وزارتی اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی ملاقات کے دوران فریقین نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے ساتھ پاکستان۔ترکیہ دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران حملے بند کرے، پراکیسیوں کی امداد بھی بند کرے،آبنائےہرمزکھولے: علاقائی وزرا خارجہ کا مطالبہ