ہولی کا تہوار؛ہندو سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تںخواہ اور پینشن ایڈوانس دینے کا فیصلہ

Mar 19, 2024 | 19:41:PM
ہولی کا تہوار؛ہندو سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تںخواہ اور پینشن ایڈوانس دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)سندھ حکومت کا ہندو مذہبی تہوار ’ہولی ‘پر ہندوبرادری کے ملازمین کو تنخواہ اور پینش ایڈوانس دینے کا فیصلہ۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے فیصؒلہ کیا ہے  کہ ہندو برادری کے تہوارہولی پر ملازمین کو تنخواہ اور پینش ایڈوانس  ادا کی جائے گی ،رواں ماہ کی تنخواہ  یکم اپریل کے بجائے 22 مارچ کو ہند وسرکاری ملازمین کو  دے دی جائیگی، محکمہ خزانہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہندو برادری 25 مارچ کو رنگوں سے بھرا تہوار ’ہولی ‘ منائیگی۔

یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈا پور سمیت 23 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری