وزیراعلیٰ محسن نقوی ان ایکشن، مفت آٹے کی فراہمی کیلئے قائم سنٹر کا اچانک دورہ

Mar 19, 2023 | 20:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا پروگرام ، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ان ایکشن ہو گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی عوام کو مفت آٹے کی فراہمی کی مانیٹرنگ کیلئے خود میدان میں آگئے،محسن نقوی نے ماڈل ٹاؤن کے سکول میں قائم سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں سے آٹے کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ مفت آٹے کی فراہمی میں شہریوں کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں،یہ نیک کام ہے کوتاہی برداشت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول پر 50 روپے فی لٹر تک ریلیف دینے کا فیصلہ