جنگلی بلیوبیری، ایک ’سُپر فوڈ‘

Mar 19, 2023 | 15:15:PM
جنگلی بلیوبیری، ایک ’سُپر فوڈ‘
کیپشن: جنگلی بلیوبیری کا رنگ عام بلیوبیری کے مقابلے میں قدرے ہلکا ہوتا ہے لیکن اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار روایتی بلیوبیری سے دوگنا ہوتی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اگرچہ سیب کو صحت کے لحاظ سے درجہ اول کے پھل کا درجہ حاصل ہے لیکن اس دوڑ میں ماہرین نے اب بالخصوص جنگلی بلیوبیری کو بھی شامل کرلیا ہے۔

اگرچہ سیب کے علاوہ کھجور، اسٹرابری، کیلے وغیرہ کے بھی شاندار فوائد ہیں تاہم امریکی ماہرِ غذائیات، ڈینیئل کرمبل اسمتھ نے کہا ہے کہ ہلکی رنگت والی یعنی جنگلی بلیو بیریاں شاندار طبی فوائد رکھتی ہیں۔

اول ان میں فائبر کی زائد مقدار ہوتی ہے جو طویل عرصے تک پیٹ بھرنے کا احساس فراہم کرتی ہے۔ پھر اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی غیرمعمولی مقدار کینسر اور امراضِ قلب سے بڑھاتی ہے۔

کئی سائنسی تحقیقی تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ بلوبیری سے خلوی سطح پر ہونے والی تباہی اور پیچیدگی کم ہوسکتی ہے۔ پھر اس کے کئی اجزاء سرطان کو روکتے ہیں اور امراضِ قلب کو بھی دور رکھتے ہیں۔ مجموعی طور پر اس کے اجزا جسمانی سوزش یا جلن (انفلیمیشن) کو بھی روکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دنیا کا نایاب جامنی شہد 

   ماہرین کے مطابق جنگلی بلیوبیری کا رنگ عام بلیوبیری کے مقابلے میں قدرے ہلکا ہوتا ہے لیکن اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار روایتی بلیوبیری سے دوگنا ہوتی ہے۔

دوسری جانب اس میں وٹامن سی کی غیرمعمولی مقدار موجود ہوتی ہے جو جلد، بالوں اور ناخنوں کیلئے غیرمعمولی مفید ہوتی ہے۔ اس کے کئی اجزاء ڈی این اے کی حفاظت کرتے ہیں اور غیرمعمولی طور پر کولیسٹرول گھٹاتے ہیں اور اس لحاظ سے یہ چھوٹی بیریاں شفاء کا خزانہ بھی ہیں۔