قوالی نائٹ میں بھارتی گانے،نارووال میں انوکھا جشن بہاراں ،عوام غصے سے لال پیلے ہوگئے

Mar 19, 2023 | 11:55:AM
قوالی نائٹ میں بھارتی گانے،نارووال میں انوکھا جشن بہاراں ،عوام غصے سے لال پیلے ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسرعرفات)نارووال ضلعی انتظامیہ کی نااہلی، فیض احمد فیض پارک میں 3 روزہ جشن بہاراں، پروگرام میں بھارتی گانوں کی بھرمار ،قوالی نائٹ پر پوری رات بھارتی گانے بجتے رہے۔

پنجاب بھر کی طرح نارووال کے  فیض احمد فیض پارک میں بھی  جشن بہاراں منایا جارہا ہے،عوام کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں ،ان میں سے ایک پروگرام ’قوالی نائٹ‘ ہے جس میں  پوری رات قوالی کی جگہ بھارتی گانے  گائے گئے۔

ضرور پڑھیں :خالصتان کا قیام ،آسٹریلیا کی سکھ کمیونٹی نے بھارت کیخلاف فیصلہ دے دیا

 ضلعی انتظامیہ کی نااہلی پر شہریوں  نے شدید احتجاج  کیا ہے،سوشل میڈیا پر ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے  کہ جشن بہاراں جیسے پروگرام میں دشمن ملک کے گانے سنائے گئے شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کردی۔