او آئی سی کانفرنس کے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرینگے۔متحدہ اپوزیشن کا اعلان

Mar 19, 2022 | 22:41:PM
پاکستان۔اعلامیہ۔او آئی سی۔استقبال۔جاری۔مہمان
کیپشن: متحدہ اپوزیشن کے رہنما اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی رہائشگاہ پر اجلاس ختم ہوا اجلاس میںسابق صدر آصف زرداری، پی پی چیئر مین بلاول بھٹو اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم امور اور رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
 مشترکہ اعلامیہ میں اہم اعلان کیا گیا۔ جس کے مطابق اپوزیشن او آئی سی کانفرنس کے معزز مہمانوں کا پر تپا ک استقبال کرے گی ، معزز مہمانوں کی آمد ہمارے لئے باعث مسرت و افتخار ہے ، ہم ان کی پزیرائی اور استقبال کے لئے چشم براہ ہیں ۔ عوام کے نمائندے ہونے کی حیثیت سے پورا پاکستان مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مہمان نوازی کی روایتی چاشنی، احترام میں اپنا کردار یقینی بنائیں گے ، ہم نے معزز مہمانوں کی آمد کے باعث ہی لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کی تھی ہم ملک میں کسی قسم کا انتشار نہیں چاہتے ۔ پاکستان کے داخلی سیاسی حالات اور سیاسی کشمکش کو کسی طور او آئی سی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا ، ہم امید کرتے ہیں کہ معزز مہمانان گرامی کا اسلام آباد میں قیام خوشگوار رہے گا ۔
یہ بھی پڑھیں۔عدم اعتماد کیلئے پیر کی ڈیڈ لائن،دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟بلاول بھٹو کی دھمکی