”میرا گانا جھوٹوں اور منافقوں کےلئے نہیں “جواد احمد اپنا گانا عمران خان کی ویڈیو پر لگانے پر برہم 

Mar 19, 2022 | 22:33:PM
جواد احمد، وزیراعظم، ویڈیو، برہم،
کیپشن: جواداحمد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سیاستدان جواد احمد کا گانا وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو پر لگا دیا گیا جس پر گلوکار شدید برہم ہوگئے۔
پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کا پرانا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس کے بیک گراؤنڈ میوزک میں گلوکار جواد احمد کا مشہور گانا ’تم جیتو یا ہارو‘ چل رہا ہے۔یہ ویڈیو وزیراعظم عمران خان کا حوصلہ بلند کرنے کےلئے ان کی سپورٹ میں بنائی گئی۔
اس ویڈیو پر ردّعمل دیتے ہوئے گلوکار جواد احمد نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے یہ گانا جھوٹوں اور منافقوں کےلئے نہیں بلکہ اس ملک کے نوجوانوں کےلئے بنایا تھا‘۔جواد احمد نے کہا کہ ’ملک کو تباہ کرنے پر پوری قوم چاہتی ہے کہ آپ لوگ ہاریں۔‘

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اپنی اہلیہ کو کس اداکار کیساتھ کام کرتے نہیں دیکھنا چاہتے؟ قومی کرکٹر نے ڈرتے ڈرتے بتا دیا