واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک میسنجر میں تعطل

Mar 19, 2021 | 23:30:PM
 واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک میسنجر میں تعطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24 نیوز) دنیا کے مختلف ممالک جن میں پاکستان بھی شا مل ہے واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک میسنجر کی سروس متاثرہونے کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق یہ مقبول ترین تینوں ایپس فیس بک کمپنی کی ملکیت ہیں اور ان کی ٹیکنالوجی بھی قدرے ایک جیسی ہی ہے۔ سروس متاثر ہونے کے باعث واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کے صارفین کو میسج بھیجنے اور موصول ہونے میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔اسی طرح انسٹاگرام کی سروس بھی متاثر ہوئی ۔حکا م کا کہنا ہے کہ یہ ایک تکنیکی خرا بی ہے جس کو ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کو شش کی جا رہی ہے۔