شہباز شریف  کل مارگلہ ایونیو  منصوبے کا افتتاح کریں گے

Jun 19, 2023 | 15:48:PM
 شہباز شریف  کل مارگلہ ایونیو  منصوبے کا افتتاح کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف  کل مارگلہ ایونیو  منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شہر اقتدار میں چار ارب روپے کی لاگت سے تکمیل پانے والا ایک اور شاندار منصوبہ افتتاح کیلئے تیار  ہو گیا۔ 

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی  نے مارگلہ ایونیو کا حتمی کام  شروع دیا،سی ڈی اے کے مطابق مارگلہ ایونیو جی ٹی روڈ ٹال پلازہ سے ای 12 تک مکمل کی جا چکی  ہے۔

مارگلہ ایونیو منصوبہ  کی تعمیر کے دوران ہی شاہ اللہ دتہ کے مقام پر روڈ میں دراڑیں بھی رپورٹ ہوئی تھیں۔

روڈ رواں سال جنوری میں ہی  مکمل ہوگیا تھا، مگر  دوران تعمیر آنے والے نقائص کو دور کرنے پر منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔

واضح رہے کہ چھ لین مارگلہ ایونیو پراجیکٹ چار ارب روپے کی بھاری  لاگت سے تیار ہونے والا بڑا  منصوبہ ہے،جس کی حد لمبائی 5.5 کلومیٹر ہے،وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد روڈ کا افتتاح کل کر دیا جائے گا۔