کم عمر ہوں ،رقص کی اجازت نہیں،علیزے شاہ

Jun 19, 2023 | 11:31:AM
کم عمر ہوں ،رقص کی اجازت نہیں،علیزے شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مختلف ڈراموں میں کام کرکے شہرت پانیوالی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی زندگی کی کتاب کے اوراق پلٹ دئیے ،ڈراموں میں کام ہو یا گانوں میں رقص ،سب کے بارے میں کھول کھول کر بتادیا ۔

علیزے شاہ نے کم عمری میں ہی شوبز انڈسٹری میں اپنے قدم جما لیے تھے، وہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہیں۔ایک انٹرویو میں  علیزے نے بتایا کہ میں انٹرویو دینے سے گھبرا جاتی ہوں کیونکہ وہاں خود علیزے شاہ بن کر بات کرنی پڑتی ہے، اس لیے مجھے یہ کام تھوڑا مشکل لگتا ہے۔

علیزے شاہ نے 6 سال کی عمر میں سابق کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ پہلی بار اشتہار میں کام کیا تھا، وہ کہتی ہیں کہ میری خواہش ہے کہ میں وسیم اکرم کے ساتھ کسی فلم میں کام کروں۔علیزے شاہ کہتی ہیں کہ فلموں میں کام کرنے اور رقص کرنے کے لیے وہ ابھی کم عمر ہیں، ابھی والدین کی طرف سے رقص کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

 علیزے نے بتایا کہ وہ اداکاری کے علاوہ گلوکاری بھی کرنا چاہتی ہیں اور اگر وقت ملا تو وہ لکھنے کی جانب بھی ضرور آئیں گی۔ انہیں رقص کرنے کا تو بہت شوق ہے لیکن کیمرے کے سامنے رقص نہیں کرسکتی، اس کے لیے مجھے اپنا اعتماد بڑھانا ہوگا۔فلم ’سپر اسٹار‘ میں کام نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ فیملی کا بہت دباؤ تھا اور اس وقت میں صرف 16 یا 17 برس کی تھی، مومنہ درید کے سمجھانے پر  میں راضی ہوئی ۔