مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ کیلئے بشریٰ بی بی نے کوئی سفارش نہیں کی: مریم ریاض وٹو
کیپشن: مریم ریاض وٹو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہاہے کہ مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ کیلئے بشریٰ بی بی نےکوئی سفارش نہیں کی، مشعال یوسفزئی کو 5 ماہ پہلےبشریٰ بی بی نے ترجمان سے سبکدوش کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مریم ریاض وٹو کا کہناتھا کہ بشریٰ بی بی کی 5ماہ سے مشعال سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، بشریٰ بی بی سے وکلا کی 2 ماہ سے ملاقات نہیں ہوئی تو نامزدگی کس کے ذریعے کی ہو گی، پی ٹی آئی مشعال یوسفزئی کو ٹکٹ دینا چاہتی ہے تو بشریٰ بی بی کا نام استعمال نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارت کے 5طیارے مار گرائے،امریکی صدر نے تصدیق کردی