بحرین:بھارت کو ہرا کر پاکستان سنوکر کا چیمپئن

Jul 19, 2025 | 08:39:AM
بحرین:بھارت کو ہرا کر پاکستان سنوکر کا چیمپئن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی چیمپئن محمد آصف نے عالمی ماسٹرز سنوکر  چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کے وجے نجانی کو شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کھیلے گئے  فائنل میں پاکستان کھلاڑی عالمی چیمپئن محمد آصف نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی حریف وجے نجانی برجیش دامانی کو 3-4 سے قابو کرکے ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔

منامہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا، ایک موقع پر مقابلہ2-2 فریمز سے برابر تھا۔

آخری فریم میں پاکستانی کیوئسٹ نے اپنی بالادستی قائم کرکے بھارتی حریف کو شکست سے دوچار کرکے عالمی ماسڑ چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

محمد آصف نے سیمی فائنل میں بھارت ہی کے منان چندرا کو 2-4، کوارٹر فائنل میں میزبان  حبیب صباح کو 0-4 اور پری کوارٹر فائنل میں دبئی کے محمد شہاب کو 2-4 سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں:پاکستانی کیوسٹ محمد حسنین نے آئی بی ایس ایف عالمی انڈر 17 سنوکر چیمپئن شپ جیت لی