وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات

Jul 19, 2023 | 15:06:PM
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بدلتی سیاسی صورتحال،انتخابی اصلاحات اور  اسمبلیوں کی تحلیل کی  حوالے سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے وفد کی کنیوینر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں اہم  ملاقات  ہوئی۔

 ایم کیو ایم وفد میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور  مصطفی کمال بھی  شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے وفد میں سے وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی ہے۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور حالیہ مردم شماری کے حوالے سے بھی  باہمی مشاورت  کی گئی ہے۔

 ایم کیو ایم وفد نے وزیرِ اعظم کو کراچی میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں کی ذاتی نگرانی اور ترجیحی بنیادوں پر کام  کو یقینی بنانے اور   حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ مکمل ہونے پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین بھی  پیش  کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات وزیرِ اعظم کی نگران حکومت کی تشکیل کیلئے اتحادیوں سے مشاورت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے.