کاروباری مراکز کب بند ہوں گے؟ اہم فیصلہ ہوگیا

Jul 19, 2022 | 18:43:PM
کاروباری مراکز ،بند ،اہم فیصلہ ،سندھ، کراچی، مارکیٹس، بجلی بحران،24نیوز
کیپشن: سندھ میں کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں جاری حالیہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے کاروباری مراکز کے اوقات کار کو رات 9 بجے تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ 

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز، سپر سٹورز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز، بینکوئٹس اور تقاریب ساڑھے 10 بجے تک ختم کرنی ہوں گی۔ اس کے علاوہ ریسٹورنٹس،کافی شاپس، ہیلتھ سینٹرز، کلبس، جم، سنیما، تھیٹر ساڑھے11 بجے تک بند کرنے ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بل بورڈز اور دیگر اشتہارات کی لائٹس بھی 9 بجےتک بند کرنی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے سنگین الزامات، الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ تمام پابندیوں کا اطلاق ہفتے کے روز نہیں ہوگا جبکہ ایک دن جمعہ یا اتوار کو چھٹی کا دن تصور کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق  16 اگست 2022 تک کیلئے ہوگا۔ میڈیکل اسٹورز، اسپتال، فارمیسیز، پیٹرول پمپس، دودھ دہی کی دکانیں، بیکریز، لیبارٹریز، کال سینٹرز، پوسٹل سروسز، ایمبولینس سروسز، ٹائر ریپیئر شاپس، بس اڈے، سبزی منڈی وغیرہ کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔