اکشے کمار کاشادی کی 25ویں سالگرہ پر پیغام وائرل

Jan 19, 2026 | 12:29:PM
  اکشے کمار کاشادی کی 25ویں سالگرہ پر پیغام وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈکے سپرسٹاراکشے کمار نے اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ پر اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے نام پیغام جاری کردیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
 پوسٹ میں اداکار نے ساس ڈمپل کپاڈیا کی شادی کے دن دی گئی نصیحت کو یاد کیا۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور مصنفہ و اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے 2001 میں ایک سادہ تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا تھا جس میں صرف 50 مہمان شریک تھے۔


اکشے اور ٹوئنکل کی شادی کا مقام بھی دیگر مشہور شخصیات کی شادیوں سے مختلف تھا کیونکہ یہ تقریب ایک بوتیک میں منعقد ہوئی تھی۔
اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ پر 58 سالہ اداکار نے ایک سلو موشن ویڈیو شیئر کی جس میں ٹوئنکل’’رمبا ہو ہو ہو، سامبا ہو ہو ہو‘‘ گانے  پر رقص کرتی نظر آئیں،ویڈیو کے ساتھ اکشے کمار نے وہ نصیحت بھی بتائی جو انہیں شادی کے دن اپنی ساس معروف اداکارہ ڈمپل کپاڈیا سے ملی تھی۔


انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب ہماری شادی 2001 میں اسی دن ہوئی تو ٹوئنکل کی والدہ نے کہا تھابیٹا، عجیب و غریب حالات میں ہنسنے کے لیے تیار رہنا کیونکہ یہ بالکل ایسا ہی کرے گی۔ 
بالی ووڈ کےسپرسٹار نے مزید لکھا کہ 25 سال گزر گئے اور اب مجھے پتا ہے کہ میری ساس کبھی جھوٹ نہیں بولتیں، ان کی بیٹی سیدھا چلنے کے بجائے ناچنا پسند کرتی ہیں۔ 


انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ان الفاظ پر کیا کہ دیوانگی کے 25 سال جنہیں ہم دونوں دل سے پسند کرتے ہیں، ہمیں شادی کی سالگرہ مبارک! پہلے دن سے لے کر 25 سال تک، میری اس ساتھی کے نام جو مجھے ہنساتی رہتی ہے، حیران رکھتی ہے اور کبھی کبھار تھوڑا سا بے چین بھی کر دیتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:مہناز:سُرکی خوشبوسے مہکتی آوازکوخاموش ہوئے13برس بیت گئے
واضح رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کے دو بچے بیٹا آراو اور بیٹی نتارا ہیں،ہر سال کی طرح 2026  میںبھی اکشے کمار کی متعدد فلمیں ریلیز کیلئے تیار ہیں جن میں بھوت بنگلہ، ویلکم ٹو دی جنگل اور حیوان شامل ہیں۔