حریم شاہ کی بطور اداکارہ پہلی ویب سیریز راز تیار

Jan 19, 2021 | 20:56:PM
حریم شاہ کی بطور اداکارہ پہلی ویب سیریز راز تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹک ٹاک اداکارہ حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز راز کا پہلا آفیشل ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک ادکارہ حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز راز جلد ہی اردو فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر کی جانب سے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، اس ویڈیو کے بارے میں حریم شاہ کا موقف بھی سامنے آگیا۔ اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد حریم شاہ نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک چینل کے میک اپ روم میں موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں حریم شاہ مفتی عبدالقوی کی کوالیفکیشن کی بات کرتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ علم ابلیس کے پاس تھا لیکن پھر وہ بگڑ گیا تھا ، اللہ کا عذاب آیا تھا اس پر ، ابلیس نہ بنو، شیطان نہ بنو، منافق مت بنو، اسلام کا مذاق مت اڑا۔ حریم شاہ نے اس سارے معاملے سے قبل مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی بنائی تھی۔