ملتان: خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق

Feb 19, 2026 | 20:11:PM
ملتان: خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق
کیپشن: منکی پاکس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(گوہر شیخ)ملتان نشتر ہسپتال میں شجاع آباد کی رہائشی خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی۔

منکی پاکس سے متاثرہ خاتون آئی سولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے۔

مظفر گڑھ کے رہائشی میں منکی پاکس کے ساتھ ایچ آئی وی ایڈز کی بھی تصدیق ہوگی ۔نشتر ہسپتال میں منکی پاکس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 ہو گئی۔ 

ترجمان کاکہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے آئی سولیشن وارڈ میں خصوصی احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ 

نشتر ہسپتال میں رواں سال کے دوران اب تک 3 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اچانک حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کر گئے