لکی مروت؛ سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی کے دوران 4خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کے دوران 4دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک خوارج دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو کی گرفتاری پر بیان جاری کردیا