کوٹلی میں‌ ایک اور تیندوے کی لاش مل گئی

Feb 19, 2026 | 18:41:PM
کوٹلی میں‌ ایک اور تیندوے کی لاش مل گئی
کیپشن: تنیدوا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر کے علاقے چڑہوی میں ایک اور تیندوا مردہ حالت میں برآمد ہوا ہے، جس کے بعد رواں ماہ آزاد کشمیر میں تیندوؤں کی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں تیندوؤں کی مسلسل ہلاکتوں سے نسل کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تیندوؤں میں دو کی موت گولی لگنے سے ہوئی، ایک ہارٹ اٹیک سے مرا، جب کہ ایک کی میڈیکل رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔

چڑہوئی میں شہری کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور خوراک کی کمی جنگلی حیات کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

شہری اور ماحولیاتی حلقے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ ماحولیاتی توازن برقرار رہے اور نایاب انواع محفوظ رہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں مقیم معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، النصر فٹبال کلب کی تصدیق