صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر رضوان تاج کی مدتِ ملازمت میں ایک سال کی توسیع

Feb 19, 2026 | 15:07:PM
صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر رضوان تاج کی مدتِ ملازمت میں ایک سال کی توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر پروفیسر رضوان تاج کی مدتِ ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی ۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پی ایم ڈی سی کی موجودہ مدت 10 اپریل 2026 کو مکمل ہونا تھی، تاہم مدت ختم ہونے سے تقریباً 2 ماہ قبل ہی انہیں توسیع دے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کی نئی تقرری 14 اپریل 2026 سے مؤثر ہوگی اور وہ 10 اپریل 2027 تک پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق توسیع کا فیصلہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں انتظامی تسلسل برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔