مسلم لیگ ن نے پی پی 289 سے اسامہ عبدالکریم کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا

Dec 19, 2025 | 19:16:PM
مسلم لیگ ن نے پی پی 289 سے اسامہ عبدالکریم کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اقبال صادق)حلقہ پی پی 289 سے مسلم لیگ ن نے اسامہ عبدالکریم کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

سینیٹر حافظ عبدالکریم کے بیٹے اسامہ عبدالکریم کو پارٹی ٹکٹ دے دیا گیا، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی طرف سے اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا گیا۔

اسامہ عبدالکریم شیر کے نشان پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ 289 کا ضمنی انتخاب لڑیں گے، یاد رہے کہ حلقہ پی پی 289 ڈیرہ غازی خان پر ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول چھ دسمبر کو جاری کر دیا گیا تھا۔

ڈیرہ غازی خان 25 جنوری 2026 بروز اتوار کو پولنگ ہوگی، پی پی 289 کی نشست سردار محمود قادر لغاری کے ایم این اے منتخب ہونے پر خالی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور سے اسلام آباد کے درمیان فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہو جائے گا