حکومت کا 2026 میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے آئندہ سال ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا جوکہ قومی شاہرائوں پر چلائی جائے گی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ائیر ایمبولینس سروس ہیلی کاپٹر کے ذریعے چلائی جائے گی۔
عبدالعلیم خان نے بتایا کہ وزارت منصوبہ بندی یا وزارت خزانہ سے فنڈز نہیں مانگے جائیں گے، تمام قومی شاہراہوں پر ہر 20 سے 25 کلومیٹر کے بعد باقاعدہ سروس ایریاز بنائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے بتایا کہ سکھر، حیدرآباد موٹروے کی تعمیر نو کی جا رہی ہے، کراچی بندرگاہ کے ساتھ موٹروے کو منسلک کرنے جا رہے ہیں، سکھر حیدرآباد وزیراعظم اور وزارت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے لاہور سے اسلام آباد سفر کو 100 کلومیٹر کم کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ائیرایمبولینس کے لیے سیالکوٹ کھاریاں اور کھاریاں تا راولپنڈی منصوبہ بنا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 4 لین سے بڑھا کر اس منصوبے کو 6 لین موٹروے بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور سے اسلام آباد کے درمیان فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہو جائے گا: وفاقی وزیر مواصلات