کاسمیٹک سرجری نے خاتون کی جان لے لی

Dec 19, 2025 | 14:55:PM
کاسمیٹک سرجری نے خاتون کی جان لے لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترکیہ میں کاسمیٹک سرجری کروانے والی 34 سالہ برطانوی خاتون دو روز بعد ہی ہلاک ہوگئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوفی ہنٹ 9 مارچ 2022 کو تین بار کارڈیک اریسٹ کا شکار ہوئیں اور بالآخر موت کے منہ میں چلی گئیں۔

ان کی موت استنبول کے ایک نجی ہسپتال میں برازيلین بٹ لفٹ (بی بی ایل) اور ٹمی ٹک کے آپریشن کروانے کے دو دن بعد ہوئی۔

صوفی کے اہلخانہ نے نارتھمپٹن کی عدالت میں انکشاف کیا کہ انہیں تشویش تھی کہ صوفی آپریشن کے لیے مکمل طور پر صحت مند نہیں تھیں۔

صوفی کی بہن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر صوفی نے آپریشن نہ کروایا ہوتا، تو وہ ابھی زندہ ہوتی۔

ہسپتال نے ابھی تک آپریشن کے بعد کی پیچیدگیوں کی وضاحت نہیں کی ہے اور کوئی بھی بتا نہیں سکا کہ آخر کیا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: برطانوی وفد کی اڈیالہ جیل آمد، اہم ملاقات