ایشز ٹیسٹ: بین سٹوکس مچل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوکر آپے سے باہر، ویڈیو وائرل

Dec 19, 2025 | 10:28:AM
 ایشز ٹیسٹ: بین سٹوکس مچل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوکر آپے سے باہر، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس اس وقت شدید غصے میں نظر آئے جب وہ مچل سٹارک کی شاندار گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

جمعے کے روز سٹوکس نے ایک شاندار نصف سنچری اور جوفرا آرچر کے ساتھ اہم شراکت داری کے ذریعے انگلینڈ کو میچ میں واپس لانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم ان کی اننگز کا اختتام ایک دل شکن لمحے پر ہوا۔

اسٹارک نے 85ویں اوور کی پہلی گیند پر ایک زبردست اِن سوئنگ ڈلیوری کی، جو آخری لمحات میں اندر آئی اور سیدھا وکٹوں سے جا ٹکرائی۔ اسٹوکس اس گیند کو بالکل سمجھ نہ سکے اور یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بارہویں بار تھا کہ اسٹارک نے انہیں آؤٹ کیا۔


آؤٹ ہونے کے بعد بین اسٹوکس خود پر شدید برہم دکھائی دیے۔ انہوں نے غصے میں اچھل کر اپنا بلا ہوا میں اچھالا اور ڈریسنگ روم کی طرف غصے سے روانہ ہو گئے۔ واپسی کے دوران بھی وہ مسلسل خود سے باتیں کرتے رہے اور شدید مایوسی ان کے چہرے سے عیاں تھی۔