ورلڈ بینک انڈیکس :سعودی عرب کی تاریخی کامیابی،دوسری پوزیشن پر آگیا

Dec 19, 2025 | 09:03:AM
 ورلڈ بینک انڈیکس :سعودی عرب کی تاریخی کامیابی،دوسری پوزیشن پر آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب نے عالمی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے 2025 ’گَو ٹیک میچورٹی انڈیکس‘ میں دنیا بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

 یہ اعلان واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا جہاں مجموعی طور پر 197 ممالک کی درجہ بندی جاری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے تمام سب انڈیکیٹرز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99.64 فیصد سکور کے ساتھ ڈیجیٹل گورننس میں ’بہت اعلیٰ‘ ممالک کی کیٹیگری میں جگہ بنائی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آگیا

 کور گورنمنٹ سسٹمز انڈیکس میں 99.92 فیصد، پبلک سروس ڈیلیوری انڈیکس میں 99.90 فیصد، ڈیجیٹل سٹیزن انگیجمنٹ انڈیکس میں 99.30 فیصد ہے ۔

دوسری طرف گورنمنٹ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن انیبلیٹرز انڈیکس میں 99.50 فیصد سکور شامل ہیں، جو سعودی عرب کی مضبوط حکومتی ڈھانچہ سازی میں بہتری کا واضح ثبوت ہے۔