بلاول بھٹو اپنے نانا کے حلقے سے الیکشن لڑینگے، عامر علی گوپانگ پی ایس 15سے میدان میں اترینگے

Dec 19, 2023 | 21:08:PM
بلاول بھٹو اپنے نانا کے حلقے سے الیکشن لڑینگے، عامر علی گوپانگ پی ایس 15سے میدان میں اترینگے
کیپشن: بلاول بھٹو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اخلاق احمد)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے آبائی حلقہ این اے 196 سے الیکشن لڑیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیلئے ان کے آبائی حلقہ این اے 196 سے کاغذات نامزدگی فارم وصول کیا گیا ، ضلعی صدر قمرالدین گوپانگ اور ضلعی جنرل سیکرٹری غلام محمد اسران نے کاغذات نامزدگی فارم وصول کیا ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری این اے 196 قومی اسمبلی کے حلقے سے انتخابی مہم شروع کرینگے۔


یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی اس حلقے سے الیکشن کا حصہ لے چکے ہیں، ضلع صدر قمرالدین گوپانگ کے بیٹے عامر علی گوپانگ نے پی ایس 15 اور ضلع جنرل سیکرٹری غلام محمد اسران نے پی ایس 15 اور 16 سے نامزدگی فارم وصول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع، ایک ہی دن میں اسلام آباد کی 3 نشستوں پر کتنے امیدوار میدان میں آ گئے ؟ جانیے