عائشہ خان نے منورفاروقی کاراز فاش کردیا،عائشہ خان کون ہیں؟

Dec 19, 2023 | 13:35:PM
عائشہ خان نے منورفاروقی کاراز فاش کردیا،عائشہ خان کون ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عائشہ خان مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ’ایکس‘ پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ،عائشہ خان کون ہے اور یہ کیوں ٹرینڈ کررہا ہے؟

عائشہ خان بھارتی ریئیلیٹی شو ’بگ باس کے سیزن 17 میں شریک ہونیوالی ایک خاتون ہے جو   تیسری وائلڈ کارڈ ہیں،انہوں نے ریپر و اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی پر دھوکے کے الزامات عائد کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کردیا ہے۔

بگ باس 17 اپنے دسویں ہفتے میں داخل ہو چکا ہے اور اس آدھے سیزن کے اختتام پر بیشتر کنٹیسٹنٹ کے کئی راز ’بگ باس‘ نے کھول دیے ہیں جس کے سبب شو کا ہر ہفتہ ایک نئے موڑ پر ختم ہورہا ہے۔ 

جہاں ایک طرف ایشا کے بوائے فرینڈ سمارتھ کو شو میں وائلڈ کارڈ انٹری شامل کر کے دونوں کی محبت سب پر آشکار کی گئی وہیں انکیتا لوکھنڈے کا ان کی میڈیکل ٹیم سے باہر کی معلومات لینا اس سیزن کے سب سے مشہور تنازعات بنے وہیں ان سب پر بھاری منور فاروقی کے حوالے سے سامنے آنے والا تنازع ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ عائشہ خان نے بگ باس میں بطور ’وائلڈ کارڈ‘ انٹری لی اور اپنا تعارف کروانے کے بعد یہ دعویٰ کیا کہ ’ منور فاروقی نے مجھ سے محبت اور شادی کا وعدہ کیا تھا لیکن شو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی باہر گرل فرینڈ ہے۔عائشہ نے کہا کہ ’منور نے گرل فرینڈ کے ہوتے ہوئے میرے ساتھ فلرٹ کیا جس کیلئے میں ان سے معافی کی طلبگار ہوں۔

بعدازاں گھر میں داخل ہونے کے بعد عائشہ اور منور کے درمیان اکیلے کمرے میں گفتگو کروائی گئی جس میں عائشہ نے مزید انکشاف کیا کہ ’منور ایک ہی وقت میں مجھ سے اور نزیلا ساتیش سے رابطے میں تھے۔ وہ نزیلا کو بھی ان کی زندگی میں رہنے کیلئے محبت کی قسمیں دے رہے تھے جبکہ مجھ سے بھی محبت کی باتیں اور ملاقاتیں کر رہے تھے۔

عائشہ خان منور سے بات کرتے ہوئے روتی ہوئی بھی نظر آئیں جبکہ منور اپنی بے گناہی کا ثبوت پیش کرنے کی کوشش کرتے رہے۔منور نے عائشہ کی چند باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے وضاحت بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’ نزیلا سے میرا بریک اپ ہو گیا تھا اور اسی دوران میں آپ سے ملا اور آپ مجھے پسند آئیں پھر بعد میرا نزیلا سے رابطہ ہوا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہاں آنے سے ایک دن پہلے میری نزیلا سے بات ہوئی تھی۔ لیکن میں نے ایک ہی وقت میں آپ دونوں سے محبت کے وعدے نہیں کیے‘۔

دورانِ گفتگو منور فاروقی اپنی ہی باتوں میں الجھتے نظر آئے جبکہ عائشہ خان بے انتہا پُر اعتمادی کے ساتھ ہر بات کا دو ٹوک جواب دیتی اور منور کے جوابات پر سوال اٹھاتی نظر آئیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو لے کر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں ۔