آرمی چیف کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Dec 19, 2023 | 10:10:AM
آرمی چیف کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات کی،ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورت حال سے متعلق باہمی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔