مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس متاثر، صارفین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم ) پاکستان کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس اچانک متاثر ہوگئی، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ویب سائٹس کی بندش اور انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے عالمی پلیٹ فارم ’ ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ (Down Detector) کے مطابق پی ٹی سی ایل صارفین نے ملک کے مختلف حصوں سے سروس میں تعطل کی شکایات درج کرائی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، کراچی ، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں ۔جہاں صارفین کو سست رفتار، مکمل ڈس کنکشن کا سامنا ہے۔
تاحال پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ تعطل کی وجوہات یا بحالی کے وقت سے متعلق کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی, سوشل میڈیا پر بھی صارفین کا طنز و مزاح جاری ہے اور ساتھ میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کمپنی فوری طور پر سروس بحال کرے۔
خیال رہے کہ پی ٹی سی ایل پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہے، جس کے متاثر ہونے سے لاکھوں صارفین متاثر ہوتے ہیں، خصوصاً وہ افراد جو گھریلو یا پیشہ ورانہ کاموں کے لیے انٹرنیٹ پر انحصار کرتے ہیں۔