انسانیت تمام رشتوں سے بلند اور ہر سرحد سے بے نیاز ہے: مریم نواز 

Aug 19, 2025 | 14:49:PM
انسانیت تمام رشتوں سے بلند اور ہر سرحد سے بے نیاز ہے: مریم نواز 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )  وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت عظیم نسبت ہے جو تمام رشتوں سے بلند اور ہر سرحد سے بے نیاز ہے۔

انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دوسروں کے لیے راحت، آسودگی اور آسانیوں کا وسیلہ بننا دراصل انسانیت کی خدمت ہے، خدمتِ انسانیت کا جذبہ رنگ، مذہب اور ہر تعصب سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، غزہ کے معصوم شہداء اور کشمیری عوام کی آہیں دنیا کے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:میٹرک کے نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئی

مریم نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ انسان سے ہمدردی عبادت کے مترادف اور سب سے بڑی خدمت ہے، حکومتِ پنجاب کا ہر اقدام اور پراجیکٹ انسانی ہمدردی اور عوام کی خدمت کے لیے ہے، ہمیں ایسی دنیا بنانی ہے جہاں امن، محبت اور انسانیت پروان چڑھے۔