عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ایئرلائنز پر جرمانےعائد کیے جانے کا خدشہ 

Aug 19, 2025 | 14:48:PM
عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ایئرلائنز پر جرمانےعائد کیے جانے کا خدشہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ایئرلائنز پر جرمانے عائد کیے جانے کا خدشہ ہے،سعودی ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے جاری مراسلےمیں کہنا ہےکہ عالمی قوانین کےمطابق پروازوں کی بروقت آمدورفت کی شرح 80 فیصدتک ہونی چاہیے،پاکستانی ایئرلائنز کی بروقت آمدو رفت کی شرح صرف 37 سے 69 فیصد ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ صورتحال کو فوری درست کرایا جائے،بصورت دیگر جرمانے عائد کیےجائیں گے،پی آئی اےکی شرح انہتر فیصد ہے،پاکستانی ایئر لائنزکی تاخیر کےباعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ: انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج

خط سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدر نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو تحریر کیا۔