شدید گرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں: موسمیاتی ماہرین 

Aug 19, 2025 | 12:10:PM
شدید گرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں: موسمیاتی ماہرین 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )موسمیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور صرف ایمرجنسی کالز کے لیے فون استعمال کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران کشتی میں سوار افراد اور تیراک فوری کنارے پر آئیں، شدید گرج چمک کے دوران نہانے اور برتن دھونے سے بھی پرہیز کریں۔

 انہوں نے کہا کہ مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے کرنٹ لوہے کے پائپوں سے گزر سکتا ہے،  سڑک پر موجود افراد درخت، باڑ اور کھمبوں سے دور رہیں، کسی پر آسمانی بجلی گرے تو فوری طور ایمبولینس کو فون کریں۔

 یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات ، علیمہ خان  نے عدالت کے باہر ہنگامی اعلان کرد یا

موسمیاتی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ بات درست نہیں کہ آسمانی بجلی ایک جگہ دو بار نہیں گرتی،  آسمانی بجلی کی زد میں آنے والی ہر چیز پر براہ راست اثر ہوتا ہے۔