لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

Aug 19, 2023 | 15:53:PM
لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

مغل پورہ ،تاج پورہ، کینال روڈ ،باٹا پوراور فیروز پور روڈ پربارش جاری ہے, گلبرگ، ڈیفنس ،ماڈل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، ڈیوس روڈاور گڑھی شاہومیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  مسافر طیارے کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کر گیا

بارش کے باوجود شہرمیں حبس کا راج برقرار ہے, محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دیر،سوات، ایبٹ آباد ، کوہاٹ اورمالاکنڈ میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے.

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سیالکوٹ،نارووال،راولپنڈی،چکوال،مری اورگلیات میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے. 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے،گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا.