حکمران مرکز میں پرویز الہی کیخلاف سازش تیار کر رہے ہیں: شیخ رشید کا انکشاف

Aug 19, 2022 | 14:21:PM
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ حکمران مرکز میں پرویز الہی کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم استحکام رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کر دے گا
کیپشن: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ حکمران مرکز میں پرویز الہی کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم استحکام رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کر دے گا۔

 شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غریب بجلی کے بل یا گھر کے کرائے میں سے ایک چیز ادا کر سکتا ہے، سارے ملک کو غریب کا مذبح خانہ بنا دیا گیا ہے، 21 تاریخ کو عمران خان لیاقت آباد میں بڑا جلسہ کرے گا۔

 سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ سیاسی پریشر ککر سیاسی چولھے سے نہ ہٹایا تو پھٹ جائے گا، مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کا ترجمان ہے جس سے پرچون فروش بھی محفوظ نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بے بس ترین وزیراعظم شہباز شریف کو ان کی اپنی پارٹی، ایم کیو ایم اور بی اے پی بھی آنکھیں دکھا رہی ہے، یہ 70 کی دہائی نہیں ہے، توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کیس عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔