انسانیت شرمسار۔وحشی بھارتی درندے کی دو ماہ کی  بچی سے زیادتی

Apr 19, 2022 | 20:04:PM
بھارت , بچی , زیادتی
کیپشن: بھارت میں بچی سے زیادتی (علامتی فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست مہارشٹرا کے شہر یواتمل میں ایک انسانیت کو شرمسار کرنے والا حادثہ سامنے آیا ہے۔ ایک 23 سالہ وحشی لڑکے نے دو ماہ کی بچی کے ساتھ  زیادتی کر ڈالی ۔متاثرہ بچی کے رونے پر گاؤں والوں نے وحشی درندے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یواتمل کے اکیلا پور تھانہ کے علاقے نودیری میں ایک لڑکے کا دو ماہ کی بچی کے ساتھ آبروریزی کا کیس کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان اپنی بہن کے گھر نودیری میں رہتا تھا اور وہیں پڑوس میں رہنے والی بچی کے ساتھ آبروریزی کا حادثہ انجام دیا۔ بچی کے رونے پر مقامی گاؤں والوں نے نوجوان کو پکڑ لیا اور مارپیٹ کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔گرفتار نوجوان پٹنہ کے دیدار گنج کے رہائشی یوگیندر رام کا 23 سالہ لڑکا سنتوش کمار بتایا جا رہا ہے۔ مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پاکسو ایکٹ کے تحت عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ ایس پی نے حادثہ کو گھناؤنا جرم بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں سپیڈی ٹرائل کراکر ملزم کو سزا دلائی جائے گی۔ مقامی پولیس افسرسنتوش کمار نے کہا کہ یہ حادثہ کافی شرمناک ہے اور پولیس اس حوالے سے کافی حساس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچی کا اور ملزم دونوں کا میڈیکل کرایا جا رہا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے، جس کے بعد اسے عدالتی حراست کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔

دوسری طرف حادثہ کے بعد گاؤں کے لوگ پولیس سے سوال کر رہے ہیں کہ آخر ایسے شخص کو قانون کا تحفظ کیوں؟۔گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا فوراً ملنی چاہئے تاکہ پھر سے ایسے حادثات کو دوہرایا نہ جاسکے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے، جس کے بعد اسے عدالتی حراست کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے بھارت میں انتہاپسندی عروج پر۔ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی ترغیب