رمضان کے دوران پنجاب میں10کلو  آٹا کے تھیلے میں 100 روپے تک کمی 

Apr 19, 2022 | 18:13:PM
 آٹا ، تھیلے، رمضان
کیپشن:  آٹا کے تھیلے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لئے بڑی خبر  سامنے آئی ہے. دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے حکم پر محکمہ خوراک نےآٹا سستا کردیا گیا،  پنجاب بھر میں ہر مقام پر 10 کلو آٹا تھیلا 450 روپے میں فروخت ہوگا، اس سے قبل بزدار حکومت نے صرف رمضان بازاروں کیلئے سستا آٹا پیکج دیا تھا۔ ن لیگ کی حکومت نے تمام صوبے میں یکساں نظام لاگو کردیا ہے۔فلورملز 20 کلو پیکنگ میں آٹا تیار نہیں کریں گی، صرف 10 کلو سبز تھیلا کی پیکنگ سپلائی ہو گی۔ فلورملز جمعرات سے آٹا سپلائی شروع کریں گی، قبل ازیں صرف رمضان بازار میں 450 روپے میں آٹا دستیاب تھا۔ محکمہ خوراک فلورملز کو 1600 روپے فی من قیمت پر گندم فراہم کرے گا، ایک بوری گندم میں سے8 تھیلے آٹا تیار کرناہوگا ۔رمضان المبارک کے اختتام تک اوپن مارکیٹ اور رمضان بازاروں میں سستا آٹا فروخت ہوگا۔عید سے قبل سکیم ختم ہوجائے گی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا اور چئیرمن ملک طاہر کی جانب سے سکیم کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے فارن فنڈنگ کا حساب، دیگر جماعتوں کی سکروٹنی کیوں نہیں ؟ شاہ محمود قریشی