نئی دہلی میں مکمل لاک ڈان نافذ۔۔ اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم

Apr 19, 2021 | 22:07:PM
نئی دہلی میں مکمل لاک ڈان نافذ۔۔ اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد26 اپریل تک مکمل لاک ڈاﺅن نافذ کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں انفیکشن کی شرح بڑھ کر تقریبا 30 فیصد ہوگئی ہے اور دہلی کے اسپتالوں میں بیڈ اور آئی سی یو کی بہت بڑی قلت پیدا ہوگئی ہے۔دہلی حکومت کے سب سے بڑے لوک نائک اسپتال میں نہ تو عام بستر اور نہ ہی آئی سی یو بستر خالی ہے۔
 کورونا کے مریض تمام اسپتالوں میں کھڑے ہیں۔اس صورتحال میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے ملاقات میں مکمل لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔لاک ڈاﺅن کے دوران نئی دہلی میں تمام مارکیٹیں بند رہیں گی اور ریستوران میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹیشن ، ہوائی اڈے کے لیے مسافروں کو ٹکٹ دکھانا لازمی ہو گی ۔حکومت کا کہنا تھا کہ اس دوران بغیر کسی ضروری کام کے باہر نکلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ ار کو اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے اسپتالوں میں 100 کے قریب بستر باقی ہیں۔تاہم ، اسپتالوں کے علاوہ ریاستی حکومت کی جانب سے بنکویٹ ہال اور اسپورٹس کمپلیکس میں بستروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی یہ دوسری لہر ہے جس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ چار روز سے روزانہ 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں۔بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 1625 رہی ۔ بھارت میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ بھارت میں کورونا کی یہ دوسری لہر ہے جس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ چار روز سے روزانہ 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں۔بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 1625 رہی۔
 یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم ٹی ایل پی کے وفد سے خود ملاقات کریں ۔۔پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان