فرانسیسی سفیر کی واپسی کا مطلب ۔۔ یورپ سے رابطہ ختم ۔۔معیشت متاثر ۔۔عمران خان

Apr 19, 2021 | 17:47:PM
فرانسیسی سفیر کی واپسی کا مطلب ۔۔ یورپ سے رابطہ ختم ۔۔معیشت متاثر ۔۔عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ۔گزشتہ ہفتے ایک جماعت کے رویئے سے پتہ چلا یہ باقی لوگوں سے زیادہ نبی اکرم سے زیادہ محبت کرتے ہیں ہم چاہتے ہیں نبی اکرم کی شان میں گستاخی نہ ہو اس سے دنیا میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔
موجودہ حالات پر عوام کو اعتماد میں لینے کیلئے قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ہم دونوں کا مقصد ایک لیکن کالعدم ٹی ٹی پی اور ہمارا طریقہ کار مختلف ہے۔فرانس کو اس قسم کے احتجاج ، مظاہروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ٹی ایل پی فرانسیسی سفیر کو واپس بھجوانا چاہتی ہے جس سے ہمارے دنیا سے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔میرا ان سے سوال ہے کسی اور ملک نے فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنے نہیں کی ۔ا نہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے سے دوبارہ گستاخی نہیں ہوگی؟ آزادی اظہار کے نام پر کوئی اور یورپی ملک یہ حرکت نہیں کر ے گا۔ کیا فرانس کے سفیر کو واپس بھیجنے سے یہ واقعات ہونا رک جائیں گے؟انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم نے ایسا فیصلہ کر لیا تو کوئی دوسرا یورپی ملک آزادی اظہار کے نام پر اٹھ کر ایسی ہی حرکتیں شروع کر دے گا۔ 50 مسلم ممالک میں کوئی بھی مظاہرے نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دو اڑھائی ماہ سے ٹی ایل پی سے مذاکرات کر رہی تھی۔ مگر یہ لوگ احتجاج کا پروگرام بنا رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سفیر کو واپس نہ بھیجا تو ہم اسلام آباد پہنچ جائیں گے،ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا گیا۔ ، ان لوگوں کا مطالبہ تھا کہ یہ معاملہ اسمبلی میں رکھا جائے، ہم نے معاملہ اسمبلی میں رکھنے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے اسلام آباد آنے کی تیاریاں شروع کر دیں،۔ مذاکرات کے دوران پتا چلا کہ اگر ہم فرانس کے سفیر کو واپس نہیں بھیجیں گے تو یہ لوگ دھرنا دیں گے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی چاہتی ہے کہ ملک میں مظاہرے ہوں۔ اس کے بعد مذاکرات کا سلسلہ رک گیا اور ایکشن لینا پڑا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آدھی برآمدات یوروپی یونین کو جاتی ہیں۔اس وقت ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں۔لوگوں کو روز گار مل رہا ہے۔روپے کی قدر بڑھ رہی ہے۔مشکل سے ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ لوگوں کو روزگار مل رہا ہے، ملکی برآمدات بڑھ رہی ہیں اور روپے کی قدر بہتر ہو رہی ہے۔
فرانسیسی سفیر کی واپسی کا مطلب ہے کہ ہمارا یورپ سے رابطہ ختم ہو جائے گا۔ہماری معیشت بیٹھ جائے گی، سفیر نکالنے سے فرانس کا کچھ نہیں بگڑے گا، الٹا ہمارا نقصان ہوگا۔جب ہم فرانس کے سفیر کو واپس بھیجیں گے اور تعلق ختم کریں گے تو یورپی یونین سے تعلق ختم ہو جائے گا، یہ ممالک پاکستان سے تجارت ختم کر دیں گے۔ ہمارے روپے پر پریشر پڑے گا، مہنگائی بڑھے گی اور غربت میں اضافہ ہوگا، اس کا نقصان فرانس نہیں بلکہ پاکستان کو ہوگا۔
انہوں نے کہا یہ وقت ہے متحد ہو نے کا۔ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک والے چاہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی ملک توہین رسالت کا مرتکب نہ ہو، ہم بھی یہی چاہتے ہیں اور اسی کیلئے جدوجد کر رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس معاملے پر جے یو آئی اور (ن) لیگ نے بھی سیاست شروع کر دی ہے۔ سلمان رشدی نے جب کتاب لکھی تو اس وقت نواز شریف وزیراعظم تھے، وہ بتائیں کتنی دفعہ انہوں نے اس کیخلاف بیان دیا؟ یہ لوگ آج انتشار پھیلانے کیلئے ان لوگوں کیساتھ مل گئے ہیں۔
مظاہروں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب تک 40 پولیس گاڑیوں کو جلا دیا گیا ہے۔ ان پرتشدد واقعات میں 4 پولیس والے شہید ہوئے جبکہ 800 سے زائد کو زخمی کیا گیا۔ آکسیجن نہ ملنے سے کورونا میں مبتلا مریضوں کی اموات ہوئیں سوشل میڈیا پر دشمن ممالک نے پروپگنڈا شروع کردیا۔انہوں نے کہا 380 بھارت کے جعلی واٹس ایپ گروپس پاکستان مخالف مہم چلا رہے تھے غمیں ان سے چوکنا رہنا ہوگا۔