حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

Apr 19, 2021 | 11:15:AM
حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی اسمبلی میں آج مغربی ممالک میں جاری گستاخانہ خاکوں کے خلاف متفقہ قرار داد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قرارداد کی منظوری کے بعد ارکان کو اظہار خیال کیلئے مختصر وقت بھی دیا  گیا۔

ذرائع کے مطابق قرارداد حکومت اور اپوزیشن ارکان کے دستخطوں سے پیش کی جائے گی۔ سپیکر آفس کے ذریعے اپوزیشن چیمبر سے رابطہ کیا گیا۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں معاملے پر غور اور حتمی مسودہ مرتب کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد تمام ارکان کے دستخطوں کے ساتھ آج پیش کی جائے گی۔کمیٹی اجلاس سے قبل اپوزیشن رہنمائوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر  ہوا  جس کے فوری بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا۔

 ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں میں بات چیت چل پڑی ہے، مذاکرات کا پہلا دور کامیابی سے مکمل ہوا ہے، مذاکرات کا دوسرا دور آج دوبارہ ہوگا، امید ہے کالعدم ٹی ایل پی سے تمام معاملات طے پا جائیں گے۔