بابر اعظم کی شہرت سے بھارتی ٹویٹر صارفین سیخ پا

Apr 19, 2021 | 10:59:AM
بابر اعظم کی شہرت سے بھارتی ٹویٹر صارفین سیخ پا
کیپشن: پاکستانی کپتان بابر اعظم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی نے جب سے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جگہ دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیا ہے تب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  بھارتی صارفین نے حسسد اور بغض میں اندھا ہو کر ادھم مچا رکھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپتان بابراعظم کو بہترین بیٹسمین قرار دیئے جانے پر بھارتی ٹویٹر صارفین اپنی خفت چھپانے اور غصے کا اظہار کرنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی  رینکنگ میں کیڑے نکالنے اور ویرات کوہلی کو بہترین قرار دینے کے جواز ڈھونڈنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔اس حوالے سے ایک بھارتی صارف ڈکشیا گیاوالی نے طنزیہ انداز میں بابراعظم کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آہستہ تالیاں ‘۔ بھارتی انجینئر ابھیشیک وشال نے اپنے دل کے دکھڑے بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ”بابراعظم سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کیخلاف اچھا کھیلتے ہیں جبکہ دیگر ٹیموں کیخلاف ناکام ہیں،میں امید کرتا ہوں وہ سمجھیں گے کہ جنوبی افریقہ کے بیشتر کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے اس سیریز کا حصہ نہیں ہیں اور اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بابراعظم اچھی اننگز کھیل گئے“۔ایک صارف نے آئی سی سی کی جانب سے بابراعظم کو پہلی پوزیشن دینے کے طریقے پر سوال اٹھاتے ہوئے پوائنٹس میں الجھاکر خود کو تسلی دینے کی کوشش کی کہ بابراعظم پہلی پوزیشن پر نہیں آسکتے۔ ایک صارف دیو دھاریا کا کہنا تھا کہ ’اس پوزیشن پر آنے کے بعد آپ کو زمبابوے کینیا، نیپال، بنگلہ دیش جیسے ملکوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے‘۔ایک بھارتی نے لکھا کہ ’بابر اعظم کو  کنگ کہنا ویرات کوہلی کی بے عزتی، ایک کھلاڑی صرف رنز بناکر کنگ نہیں بن سکتا، آپ بابر کو کوئی اور اچھا ٹائٹل دے دیں‘۔ایک صارف کرشنا ٹھاکر اپنے بھارتی صارفین کو مخاطب کرکے کہتے ہیں کہ ’بابراعظم کو ٹرول کرنے کی ضرورت نہیں، ہمیں پتا ہے کہ دنیا کا بہترین کھلاڑی کون ہے، رینکنگ تو ہر ہفتے بدل جاتی ہے، کوہلی تو ہمیشہ کیلئے لیجنڈ بن گیا ہے‘۔ایک صارف مون سون نے کہا کہ ’بابرایک اچھا کھلاڑی ہے اور وہ دنیا کے ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں رہنے کے قابل ہے مگر فٹنس، بیٹنگ سکلز، باڈی لینگوئج، جارح مزاجی، ایٹی ٹیوڈ میں اسکا موازنہ ویرات کوہلی سے نہیں ہوسکتا‘۔ایک بھارتی صارف نے کہا کہ ’پاکستانیوں کو اس بات پر اتنا جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بابراعظم ابھی ویرات کوہلی کی طرح میچ ونر نہیں بنا ہے تو پرسکون رہیں کیونکہ ابھی بابر کو بہت طویل سفر طے کرنا ہے، اسے ابھی سے کنگ کہہ کر اس پر اتنا دباؤ نہ ڈالیں ورنہ وہ 50 گیندوں پر 50 رنز والا کھلاڑی بن جائیگا۔ایک بھارتی صاحب الگ ہی دلیل لے آئے اور کہنے لگے کہ ’پہلی پوزیشن پر آنا بڑی بات نہیں ہے اس پر برقرار رہنا بڑی بات ہے، ویرات کوہلی نے اے بی ڈی ویلیئرز سے جب پہلی پوزیشن چھینی تو انہیں اس پوزیشن پر 1480 دن ہوگئے تھے، ویرات اس پوزیشن پر 1493 دن تک براجمان رہے اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان جنگ:20 برس میں 2لاکھ 41 ہزار افراد ہلاک ہوئے