کرکٹر راہل اور اداکارہ اتھیا شیٹھی کی تصویر وائرل

Apr 19, 2021 | 09:44:AM
کرکٹر راہل اور اداکارہ اتھیا شیٹھی کی تصویر وائرل
کیپشن:  بھارتی کرکٹر کے ایل راہل  اور ادکارہ اتھیا شیٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کے اوپننگ بیٹسمین کے ایل راہل نے گزشتہ روز اپنا 29 واں یوم پیدائش منایا۔ اس موقع پر ان کی سب سے خاص دوست اداکارہ اتھیا شیٹھی نے کے ایل راہل کو یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئےان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ اتھیا اور راہل کی یہ تصویر کافی زیادہ وائرل ہورہی ہے۔
 بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹھی اور کرکٹر کے ایل راہل کے معاشقے کی افواہ سوشل میڈیا پر خوب چرچا میں رہتی ہے۔ دراصل حال ہی میں ان دنوں کے درمیان سوشل میڈیا پر کچھ ایسا دیکھنے کو ملا جسے دیکھ کر لوگ حیران ہیں۔اتھیا شیٹھی نے پھولوں کے لئے اپنے پیار کا اظہار کیا، جس کے بعد کرکٹر راہل نے ان کی خواہش پوری کردی۔ اتھیا نے سورج مکھی کے پھولوں کا بوکے پکڑے ہوئے اپنی ایک پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پھول مجھے خوش کرتے ہیں اور لگتا ہے کہ راہل نے کمنٹ میں ان کیلئے پھول کی اموجی شیئر کی تھی۔ نومبر میں راہل نے انسٹاگرام پر اتھیا کیلئے ایک پیارا برتھ ڈے پوسٹ شیئر کیا تھا۔ حالانکہ راہل اور اتھیا نے اپنے رشتے کی تصدیق نہیں کی ہے۔اتھیا اور راہل اکثر سوشل میڈیا سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے ان کے تعلقات کے بارے میں تجسس بڑھ جاتا ہے۔اتھیا شیٹھی نے انسٹاگرام پر کے ایل راہل کے ساتھ دو تصویریں شیئر کی ہیں ۔ انہوں نے تصویروں کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ آپ کے لئے شکریہ گزار ہوں ۔ یوم پیدائش مبارک ہو ۔ اس کے ساتھ ہی اتھیا نے کیک کی ایک ایموجی بھی شیئر کی ہے ۔کافی دنوں سے ایسی خبریں آرہی ہیں کہ کے ایل راہل اور اتھیا شیٹھی میں کافی تعلقات ہیں ۔ حالانکہ ابھی تک اس جوڑے نے عوامی طور پر اعتراف نہیں کیا ہے ، مگر دونوں جانب سے وقتا فوقتا اشارے دئیے جاتے رہے ہیں۔ 
 واضح رہےکہ 18 اپریل 1992 کو کرناٹک میں پیدا ہوئے وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل نے دسمبر 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا ۔ انہوں نے 2016 میں زمبابوے کے خلاف انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ اور گزشتہ سال اسی ٹیم کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا ۔بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلموں کے اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹی نے رومانٹک ایکشن فلم ہیرو سے ڈٰیبیو کیا تھا۔ اتھیا شیٹھی اب تک چار فلمیں کر چکی ہیں لیکن ان میں سے ایک فلم میں انہوں نے گیسٹ اپیرینس کے طور پر کام کیا ہے۔اتھیا شیٹھی کی ریلیز چار فلموں میں سے کسی بھی فلم نے باکس آفس پر دھمال نہیں مچایا ہے۔ اتھیا شیٹھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور اپنی تصویریں اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں۔اتھیا شیٹھی اپنی نجی زندگی کو لیکر بھی خوب چرچا میں رہتی ہیں۔ کرکٹر کے ایل راہل کے ساتھ ان کے معاشقہ کی خبروں نے سرخیاں بنائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان جنگ:20 برس میں 2لاکھ 41 ہزار افراد ہلاک ہوئے