وزیر خزانہ کی یورپی یونین کے نئے سفیر سے ملاقات، یورپی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)یورپی یونین کے نئے سفیر ریمونڈس کاروبلس کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات،وزیر خزانہ نے یورپی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے،ٹیکس، توانائی اور ادارہ جاتی اصلاحات پر کام جاری ہے ،نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آئے گی، وزیر اعظم خود نگرانی کر رہے ہیں،تینوں عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے ، حالیہ سیلاب میں 950 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں، وفاق اور صوبے اپنے وسائل سے ریلیف آپریشن کر رہے ہیں، وفاقی کابینہ جلد فیصلہ کرے گی کہ عالمی برادری سے اپیل کی جائے یا نہیں،وزیر خزانہ نے یورپی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
یورپی یونین کے نئے سفیر ریمونڈس کاروبلس کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم ملک ہے،یورپی سفیر نے پاکستان کو کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 300 سے زائد یورپی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں،یورپی بزنس فورم کا اجلاس اگلے سال پہلی ششماہی میں بلایا جائے گا، جی ایس پی پلس اسکیم نے پاکستان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، یورپی انویسٹمنٹ بینک کے منصوبے کراچی میں پانی و صفائی کے منصوبے جاری ہیں ،یورپی انویسٹمنٹ بینک کی توانائی، ریلوے اور دیہی ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی ہے۔پاکستان اور یورپی یونین نے معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کر لیا۔یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نتیجہ توقعات کے مطابق نہیں رہا،ارشدندیم