عدلیہ آخری دروازہ ہے اس کے علاوہ ہم یا عوام کسی اور دروازے پر نہیں جاسکتے ہیں؛علیمہ خان 

Sep 18, 2025 | 18:28:PM
عدلیہ آخری دروازہ ہے اس کے علاوہ ہم یا عوام کسی اور دروازے پر نہیں جاسکتے ہیں؛علیمہ خان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدلیہ آخری دروازہ ہے اس کے علاوہ ہم یا عوام کسی اور دروازے پر نہیں جاسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ آٹھ مہینے سے بانی پی ٹی آئی کے مقدمات نہیں لگا رہے۔ 

سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا تھاکہ ماضی میں چیف جسٹس کسی بھی ناانصافی پر ازخود نوٹس لیتے تھے،چیف جسٹس ہائیکورٹ آٹھ مہینے سے بانی پی ٹی آئی کے مقدمات نہیں لگا رہے،جب سے چیف جسٹس ڈوگر کو لگایا گیا ہے ہائیکورٹ کے باہر منتخب نمائندے کھڑے ہوتے ہیں۔ 

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا کیس زیر التوا ہے نہیں لگایا جارہا،ہمارے وکیل لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات کی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس 25 ستمبر کو مقرر کرنے کا کہا۔ 

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی جلد سماعت کی درخواست دینے کیلئے کل ہائیکورٹ جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ توشہ خانہ ٹو کیس کے 2گواہان کے بیانات سامنے آگئے،سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کرلیا