’’وہ بالکل ٹھیک تھا‘‘ عمرشاہ کے چاچو کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل

Sep 18, 2025 | 14:37:PM
’’وہ بالکل ٹھیک تھا‘‘ عمرشاہ کے چاچو کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے انتہائی کم عمر مگر نہایت مقبول سوشل میڈیا اور ٹی وی سٹار عمر شاہ کے چاچو نے اُن کے آخری لمحات کی تفصیلات شئیر کردیں۔

عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں کو شدید غم نے گھیر لیا ہے

 حال ہی میں اُن کے چاچو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کے آخری لمحات کے بارے میں بتایا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا، ’عمر بالکل ٹھیک تھے، انہیں کوئی بیماری اور کوئی پریشانی نہیں تھی۔

 رات کو ہمیشہ کی طرح معمول کے مطابق خوشی خوشی سو گئے، لیکن رات ڈھائی بجے اچانک طبیعت خراب ہوئی۔

 ہم فوراً ہسپتال لے گئے، مگر صرف تیس منٹ بعد ہی وہ ہم سے جدا ہوگئے۔


انہوں نے انتہائی دکھ بھرے انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ لمحہ ہمارے لیے ناقابلِ برداشت تھا۔

 ہم پر تو جیسے قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ وہ صرف ہمارے نہیں، پوری قوم کے پیارے تھے۔

 دنیا بھر سے تعزیتی کالز اور دعاؤں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

 اب میں سب سے یہی درخواست کرتا ہوں کہ اُن کے والدین کے لیے دعا کریں کیونکہ وہ اس وقت سب سے زیادہ دکھ میں ہیں۔

عمر شاہ کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے ان کی معصوم یادوں کو شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پیغامات دیے ہیں۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے بھی اُن کے ساتھ اپنی پرانی تصاویر شیئر کیں اور اُن کی فیملی کے لیے صبر و حوصلے کی دعائیں کیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور دلکش انداز کی وجہ سے ہمیشہ یاد رہیں گے۔